کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوارزبیدہ جلال اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر بلوچستان کی سماجی و اقتصادی بہبود کے منصوبوں پر عملدآمد کر رہی ہیں، گوادر میں شپ یارڈ کی تعمیر سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگارملنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا، شپ یارڈ میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائیگی جبکہ منصوبہ پانچ سے سات سال میں مکمل ہوگا، بلوچستان عوامی پارٹی نے تاریخی فیصلے کے تحت صوبے کی زمین فروخت کرنے کی بجائے اسے شراکت داری کی بنیادوں پر دیا ہے جس سے صوبے کو ریونیو ملے گا، صوبائی حکومت شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر عمل پیرا ہے کسی بھی بد عنوان آفیسر کا تحفظ نہیں کریں گے، صوبے میں 10ہزار کورونا وائرس ویکسین پہنچ رہی ہیں پہلے مرحلے میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ڈاکٹروں سمیت صحت عملے کو ویکسین لگائی جائیگی ۔یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان گوادر شپ یارڈ تعمیر منصوبے کی مفاہمتی یاداشت دستخط کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر صوبائی وزراء میر عارف جان محمد حسنی ،میر سلیم کھوسہ،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ گوادر میں شپ یارڈ بنانے کا منصوبہ تاریخی ہے ملک میں اس وقت صرف کراچی میں ایک شپ یارڈ ہے جبکہ بھارت میں اس وقت 43اور بنگلہ دیش میں 26شپ یارڈ ہیں گوادر شپ یارڈ کراچی سے بڑا جہاں جہاز تعمیر بھی کئے جائیں گے اس منصوبے کو جغرافیائی اہمیت بھی حاصل ہے جہاں عالمی سطح پر گزرنے والے جہا ز مرمت کے لئے آسکیں گے جبکہ اگر یہی جہاز اپنے ممالک میں واپس جائیں تو کم و بیش 350ملین ڈالر خرچ آئیگا انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد یہاں مقامی لوگوں کو روزگار مہیا ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کو بھی ریونیو حاصل ہوگا مقامی لوگوں کو تکینکی معاونت تربیت دینے کے لئے انہیں ہیوی انڈسٹری انسٹی ٹیوٹ ٹیکسلا بھیجا اور گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو فعال بنایا جائیگا پہلے مرحلے میں مینجمنٹ کے لوگ غیر مقامی ہونگے جبکہ مقامی لوگوں کی تربیت مکمل ہونے کے بعد انہی ہی شپ یارڈ میں اعلیٰ عہدوں کر ترقی دی جائیگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اڑھائی برس قبل صوبے کی زمین فروخت نہ کرنے کا درست فیصلہ کیا آج صوبے کو منصوبوں میں شراکت داری کی بنیادوں پر حصہ دیا جارہا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں بہترین تعاون سے ساتھ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کر رہی ہیں نہوں نے کہا کہ محکمہ دفاعی پیداوار کپڑ گائوں کو سی ایس آر کے تحت بنیادوں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور علاقے کی ذمہ داری اٹھائے گا منصوبے کا دفتر گوادر میں کھول دیا گیا جبکہ اسکی فیزیبلٹی اسٹڈی کا کام دو سے تین سال میں مکمل ہونے کے بعد عملی طور پر منصوبے کی تعمیر کا کاشروع کردیا جائیگا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...