اسلام آبا د(این این آئی) مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت اپنی تباہی کے راستے پر گامزن ہے ، ہم کشمیر پر اپنا دبائو جاری رکھیں گے،جب تک کشمیریوں کو انصاف اور آزادی حاصل نہیں ہوتی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت اپنی تباہی کے راستے پر گامزن ہے،ہم کشمیر پر اپنا دبائو جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کشمیر پر اپروچ غیر معزرت خواہانہ ہے،ہمیں کشمیر پر مزید پرو ایکٹو ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم دشمن کے ہتھکنڈوں کو سمجھ چکے ہیں،دشمن کے ہتھ کنڈے ای یو ڈس انفو لیب جیسے اداروں کی رپورٹس میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ دنیا کشمیر پر کچھ نہیں دیکھ سکتی،چیزیں تبدیل ہو رہی ہیں مگر رفتار تھوڑا کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا ویژن امن کا ہے،ہم ابھی بھی امن پر یقین رکھتے ہیں ،ہم دنیا کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا مطالبہ کرتے ہیں،جب تک کشمیریوں کو انصاف اور آزادی حاصل نہیں ہوتی ہمیں آرام سے نہیں بیٹھنا ہے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...