اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز،وزیراعظم نے بروقت ایکشن لتے ہوئے کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والی خواتین، بزرگ اور شہریوں کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا حکم دیدیا ۔ بدھ کو وزیر اعظم نے ریڈ زون کے اطراف میں کچی بستی کے غریب مکینوں کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔و زیر اعظم نے کہاکہ لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے کو فوری احکامات جاری کئے گئے ۔وزیر اعظم آفس کے مطابق سی ڈی اے کچی بستی کے مکینوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گی،ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی، سہولت کے ذریعے خواتین ، بچوں و بزرگوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہوگی، بعد ازاں وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سی ڈے اے نے فوری ایکشن لیا جس کے بعد ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کا آغاز کردیا گیا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...