نئی دہلی (این این آئی) بھارتی کسانوں کے ملک گیر احتجاج میں شدت آ گئی، زرعی قوانین واپس نہ لینے پر مودی ہٹاو تحریک کا اعلان کر دیا، چھ فروری کو بھارت بند کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں، کسان رہنما راکیش نے کہا کہ جب جب راجا ڈرتا ہے قلعہ بندی کرتا ہے۔کسانوں کی تحریک کا خوف، مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے۔ دلی کے اردگرد آہنی دیواریں کھڑی کر دیں، کاشتکار لیڈروں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا،ہریانہ کے بڑے اور پرانے شہر جند میں خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش نے کہا کہ جب جب راجا ڈرتا ہے قلعہ بندی کرتا ہے۔انہوں نے کارکنوں سے مزید کہا کہ وہ پرامن طریقے سے ڈٹے رہیں، کامیابی انہی کی ہو گی۔ جلسے میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ فنکاروں نے بھی اپنی پرفارمنس سے حاضرین کا حوصلہ بڑھایا۔امریکی گلوکارہ ریحانہ کے کسانوں کے حق میں آوازبلند کرنے کے بعد مودی سرکار کے ہوش ٹھکانے آ گئے، وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت کئی بھارتی وزرا کو پریشانی لاحق ہو گئی، ملک میں اتحاد پیدا کرنے کی باتیں کرنے لگے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...