برسلز (این این آئی)امریکی پابندیوں کیخلاف ایران کو عالمی عدالت انصاف میں اہم کامیابی مل گئی۔عالمی عدالت انصاف نے امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی درخواست کوقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔امریکی پابندیوں کے خلاف ایران نے عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔عدالت نے کیس دائرہ اختیار سے باہر ہونے سے متعلق امریکا کی اپیل مسترد کردی۔عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ امریکی اقدام سے ایران کی معیشت کو نقصان پہنچا، 15 ججز نے مشترکہ فیصلہ تحریر کیا، ایک جج نے اختلاف کیا۔ایران کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے بعد سے عائد پابندیوں کو عدالت ختم کردے۔ادھر امریکی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کی تیاری کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ایران نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عدالت جوہری معاہدیسے نکل جانے کے بعد امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کو ختم کرے۔عالمی عدالت انصاف کا کہنا ہے کہ عدالت امریکا کیخلاف درخواست سننے کا اختیار رکھتی ہے، امریکی اقدام سے ایران کی معیشت کونقصان پہنچا۔خبر ایجنسی کے مطابق عالمی عدالت کے 15 ججز نے مشترکہ فیصلہ تحریرکیا تاہم ایک جج نے اختلاف کیا۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے عالمی عدالت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہیکہ عدالت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی لیکن عالمی عدالت انصاف کا احترام کرتے ہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم نیعدالت سے استدعا کی تھی کہ یہ کیس اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، عدالت نے ہمارے قانونی دلائل کو تسلیم نہیں کیا اس سے مایوسی ہوئی
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...