سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیری اگست 2019سے مسلسل بدترین فوجی محاصرے میں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نئی دلی کی سرحد پر کسان احتجاجیوں کے اردگرد بچھائی گئی خار دار تاریںکشمیریوں کیلئے کوئی نیا نظارہ نہیں ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹس میں لکھا کہ کشمیریوںکو دبانے کا جو پیمانہ اختیار کیا گیا ہے و ہ تصور سے باہر ہے۔ انہوںنے لکھا کہ بھارتی ایجنسیاں مقبوضہ علاقے میں سیاسی رہنما?ں اور تاجروںکو ہراساں کر رہی ہیں اور اختلاف رائے کو دبانے کیلئے صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جاتے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹس میں مزید کہا کہ نئی دلی میں کسان احتجاجیوں کیلئے گرد وپیش بچھائی گئی خار دار تارہم کشمیریوں کیلئے کوئی نیانظارہ نہیں ہے۔ انہوںنے لکھا کہ کشمیری عوام کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکے ساتھ روا رکھنے جانے والے تضحیک آمیز سلوک کو سمجھ سکتے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے لکھا کہ بھارتی حکومت کو ایسے قوانین منظور نہیں کرنے چاہئیںجنہیںلوگوں کی حمایت حاصل نہ ہو۔یاد رہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کو مقبوضہ جموںوکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسکا سخت فوجی محاصرہ کر لیا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...