اسلام آباد(این این آئی)غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اسلامک پولیٹکل پارٹی نے کہا ہے کہ بھارت کے5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے بعد پاکستان نے اس کا مکروہ چہرہ اور نام نہاد سیکولر ریاست ہونے کے اس کے دعوے کو دنیا کے سامنے پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اسلامک پولیٹکل پارٹی کے وائس چیئرمین سید مشتاق حسین نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ عالمی برادری بالخصوص طاقتور ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں جس سے انہیں 1947 ئ سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے تقسیم برصغیر کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پرمسلم اکثریتی ریاست جموںوکشمیر پر قبضہ کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے کشمیری عوام کے حق میں درجن بھر قراردادیں منظور کئے جانے کے باوجود بھارت نے اپنے قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں آباد ی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے 5 اگست 2019 کو دفعہ 370اور35Aکی منسوخی اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعدمودی کی زیرقیادت فسطائی حکومت اور قابض فوج کشمیری عوام کو بدترین ظلم وبربریت کا نشانہ بنارہی ہے۔سید مشتاق نے پاکستان اور کشمیر کو یک جان دو قالب قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے دوقومی نظریے کے مطابق اصولی طور پر مقبوضہ جموںوکشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔ انہوں نے برصغیر پاک ہند کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کے حصول میں قائد کو ان کی سیاسی دانشمندی اوردور اندیشی پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ قائد اعظم کا نظریہ تھا کہ متحدہ ہندوستان میں مسلمان کبھی ترقی نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں اور کشمیر میں بھارت کے آلہ کاروں کو اب یہ احساس ہوا ہے۔ مشتاق حسین نے پاکستانی حکومت کو تجویز پیش کی کہ وہ کشمیر کاز اورمقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری نسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کو مو ¿ثر انداز میں اجاگر کرنے کے لئے وزارت خارجہ میں ایک خصوصی کشمیر ڈیسک قائم کرے۔ انہوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ اداکیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...