اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف پلاٹس الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے نیب کو 2 ہفتوں میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیدیا جبکہ عدالت نے عبوری ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔جمعرات کو جعلی اکاونٹس اسکینڈل اور کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ ریفرنس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور دیگر احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہو ئے ،پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر بھی احتساب عدالت اسلام آباد پہنچے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاونٹس اسکینڈل اور کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کی جانب سے بیرسٹر قاسم عباسی نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔ جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ 1 ملزم کی ضمانت بھی ہے جس پر بیرسٹر قاسم عباسی نے کہا کہ جی ملزم اعجاز ہارون نے ہائیکورٹ سے ضمانت لے رکھی ہے۔جج محمد بشیر نے کہا کہ کیا یہ فل ریفرنس ہے کیا؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی یہ مرکزی ریفرنس ہیں۔جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا اس کیس میں ضمنی ریفرنس بھی دائر کرنا ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ اگر ضرورت پڑی تو ضمنی ریفرنس دائر کیا جائیگا۔احتساب عدالت نے نیب کو 2 ہفتوں میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ 2ہفتوں کا ٹائم دے رہے ہیں، مزید جو تفتیش کرنی ہے کریں اور آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کر دیں۔عدالت نے عبوری ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18فروری تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...