اسلام آباد(این این آئی) وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی چینی ویکسین سائنو فارم 60سال سے زائد عمر کے افراد کو نہیں لگائی جاسکتی۔وزارت صحت کے حکام کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 60سال سے زائد العمر افراد کے لیے ایسٹرا زینیکا اور دیگر ویکسینز کا انتظار ہے، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اس مہینے میں پاکستان آ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محدود مقدار میں فائزر کمپنی کی میسنجر آر این اے ویکسین بھی مارچ میں آجائے گی جب کہ روسی ویکسین اسپوٹنک بھی اسی سہ ماہی میں دستیاب ہونے کا امکان ہے جو بوڑھے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سائنو فارم ویکسین ڈیٹا کی کمی کی وجہ سے 60سال سے زائد العمر، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو نہیں لگائی جاسکتی۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...