اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 5فروری دنیا بھر کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت ہے، وزیراعظم نے عالمی سطح پر کشمیریوں کے لیے موثر طور پر آواز اٹھائی ہے،کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔لوک ورثہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پانچ فروری کے حوالے سے تصویری نمائش میں شرکت کو قابل فخر سمجھتا ہوں،5فروری شہید کشمیریوں اور ان کی قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان لاکھوں کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو آزادی کی نعمت سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنے غصبانہ طرز عمل سے انسانی حقوق کو پامال کیا ہے، ہندوستان نے کشمیریوں کی قانونی حیثیت کو ختم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی سطح پر کشمیریوں کے لیے موثر طور پر آواز اٹھائی ہے،اکیسویں صدی میں اپنی آزادی کے لیے پرامن جدوجہد کرنے والوں پر بھارتی حکومت نے وحشیانہ طرزعمل اختیار کر رکھا ہے ،کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...