برلن (این این آئی)معروف جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا جبکہ اسلام کو امن پسند مذہب بھی قرار دیدیا۔کرسٹن پیٹسمین نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں ان کے ہاتھ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی سند دیکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے کہا کہ میں نے یہ چینل سال 2019، دسمبر میں شروع کیا تھا اور پاکستان میں تقریبا 1 سال گزارا تھا، اس دوران میں نے بہت سارے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی اور دین اور طرزِ زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ میں جب یورپ میں تھا تو میں نے وہاں ہمیشہ ہی لفظ اسلام کے بارے میں منفی باتیں ہی سنیں کیونکہ میں وہاں کبھی کسی مذہبی شخص سے نہیں ملا تھا۔کرسٹن بیٹسمین نے کہا کہ میں نے بھی اسلام کے بارے میں وہی سوچ اپنی دماغ میں بنالی تھی جیسے باقی لوگوں کے دماغ میں تھی، مجھے اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ اسلام کے بارے میں لوگوں کا خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میرے بچپن کے سب سے اچھے دوست بھی مسلمان تھے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔کرسٹن بیٹسمین کے اس فیصلے پر فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...