نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کے لیے پانچ کروڑ روپے مانگنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔بھارت کی مقامی عدالت نے گرفتار ملزم کا ریمانڈ دیدیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43سالہ ستھیا نندام نامی شخص نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرسکتا ہے لیکن اگر کوئی اسے اس کام کے عوض پانچ کروڑ روپے ادا کرے۔پولیس کے مطابق ملزم ستھیا نندام مقامی بزنس مین ہے اور گائوں کا رہنے والا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف زیر دفعات 505 (1) اور 505 (2) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزم نے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کو قتل کرنے کے لیے تیار ہے مگر یہ جاننا چاہتا ہے کہ اسے اس کام کے لیے پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کون کرے گا؟۔پولیس کے مطابق فیس بک پر شیئر کی جانے والی پوسٹ کا ایک ڈرائیور نے نوٹس لیا اور پولیس کو اس سے آگاہ کیا تو ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...