ماسکو (این این آئی)روس نے اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی حمایت اور شرکت کرنے پریورپی ممالک کے تین سفارتکاروں کو ملک بد ر کردیا۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق غیرقانونی مظاہروں میں شرکت پر یورپی ممالک جرمنی، سوئیڈن اور پولینڈ کے سفارتکاوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا۔گزشتہ دنوں سے روس میں اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کی گرفتاری اور جیل میں ڈالنے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے جبکہ روسی پولیس نے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔ان مظاہروں میں کئی ممالک کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی تھی جس کے بعد اب روس نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔روسی فیصلے پر یورپی ممالک نے شدید احتجاج کیا ہے جبکہ جرمنی نے فیصلے پر نظرثانی نہ کرنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔پولینڈ نے کسی بھی سفارتکار کی جانب سے احتجاج میں شرکت کی تردید کی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی ناوالنی پانچ ماہ بعد وطن واپس پہنچے تھے تو انہیں ائیرپورٹ سے ہی حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد جنوری کے آخری ہفتے میں روس بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...