اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ سیاحت کے فروغ، ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی ۔ہفتہ کو وزیراعظم سے پارلیمینٹیرینز نے ملاقات کی ۔پارلیمینٹرینز میں وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، صوبائی وزیر پنجاب سردار محمد آصف نکئی، ممبران قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں، ملک عمر اسلم، محمد امیر سلطان، پرنس نواز الائی، حیدر علی خان اور ممبر صوبائی اسمبلی زبیر احمد شامل تھے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے صاحبزادہ محبوب سلطان کی جانب سے ضلع جھنگ میں نئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ، شفیق آرائیں کی جانب سے لودھراں میں ریلوے انڈرپاس کی تعمیر کی درخواست پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ۔ شفیق آرائیں نے ملتان لودھراں روڈ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔حیدر علی خان کی جانب سے سوات میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے لئے جانے والے اقدامات اور مستقبل میں سیاحت کے مزید فروغ کے حوالے سے مجوزہ اقدامات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ، ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی ۔ وزیراعظم نے سوات موٹروے کی توسیع کی درخواست پر عملدرامد کی یقین دہانی کرائی۔پرنس نواز الائی نے بٹگرام میں گرڈ اسٹیشن اور سڑک کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام میں وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت علاقے میں سیاحت کا فروغ ہوگا، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو روزگار میسر ہو گا۔وزیراعظم نے سروے آف پاکستان کے تحت بٹگرام اور کوہستان کے درمیان بانڈری کے جلد نوٹیفکیشن کی درخواست پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...