ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ ایکشن ہیرو جان ابراہم کو بغیر ہیلمٹ بائیک چلانے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔جان ابراہم ان دنوں فلم ‘ اٹیک’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کی عکس بندی کے لئے دہلی میں موجود ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی فلم کے حوالے سے جھلکیاں اپنے مداحوں سے شیئر کر رہے ہیں تاہم اسی دوران انہیں اپنی فلم کا ایک سین شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔جان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی آنے والی فلم ‘?اٹیک’ کے ایک سین کی شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خون میں لت پت زخمی حالت میں بغیر ہیلمٹ پہنے بائیک چلاتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں جان سے قبل سین کی عکس بندی کرنے والا شخص بھی نظر آرہا ہے جس نے باقاعدہ طور پر ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے۔ویڈیو پر بہت سے مداحوں نے روائتی انداز اپناتے ہوئے جان کے ایکشن کی تعریف کی لیکن کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو بائیک چلانے کے دوران ہیلمٹ ضرور پہننا چاہئے۔ایک صارف نے تنبہہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے بچے آپ سے متاثر ہیں اس لئے آپ کو ہیلمٹ پہننا چاہئے تھا۔ترال نامی صارف نے کہا کہ یہ سین بہت اچھا ہے لیکن ہیلمٹ کہاں ہے ؟۔ ہم سب آپ لوگوں کی تمام فلمیں ہی دیکھتے ہیں، یہاں بھارت میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جوکہ آپ لوگوں سے بہت متاثر ہیں یہاں تک کہ اْن کاموں کی پیروی بھی کرتے ہیں جوکہ فلموں میں دکھائی جاتی ہے۔ اس لئے حفاظتی تدابیر کی تشہیر تو آپ لوگوں کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے اور میرا یہ مشورہ پوری انڈسٹری کے لئے ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...