ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ انیتا ہسانندنی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیتا ہسانندنی کے شوہر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ اْن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔دوسری جانب بھارتی ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ انیتا کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی۔مذکورہ ویڈیو میں ایکتا کپور اسپتال میں موجود ہیں اور وہ ویڈیو بناتے وقت انیتا سے کہتی ہیں کہ پوز کرو۔اْس کے بعد ایکتا کپور اپنی دوست کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘میرا بھانجا ہوا ہے۔بیٹے کی پیدائش کے بعد انیتا اور اْن کے شوہر روہت کو مداحوں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔مداحوں کی بڑی تعداد بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اس معروف شخصیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہی ہے، تاہم ابھی تک اس جوڑی کی جانب سے بیٹے کی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ انیتا ہسانندنی نے بالی ووڈ کی معروف فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں فلم ‘کچھ تو ہے’، ‘کوئی آپ سا’ اور ‘یہ دل’ وغیرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ اْنہوں نے کئی بھارتی ڈراموں میں بھی مرکزی کردار ادا کرکے مقبولیت کے جھنڈے گاڑے ہیں، انیتا کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘کاویہ انجلی’ تھا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...