لاہور( این این آئی)صوبائی وزیرخواندگی اور غیر رسمی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہاہے کہ صوبے میں فروغ تعلیم پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پنجاب میں ساڑھے تیرہ ہزار ناں فارمل سکولز کام کر رہے ہیں جن میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد بچے زیرتعلیم ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سرونگ سکولزوکالجزایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا۔وفد میں میاں رضا،اکرام خان،سلمان مقصود اور قاضی نعیم انجم،سعید منہاس شامل تھے۔صوبائی وزیرراجہ راشد نے مزید کہا کہ نجی سیکٹر کی فروغ تعلیم کیلئے قابل ستائش ہیں۔اس موقع پرسرونگ سکولز کے وفد نے نا ن فارمل سکولز سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔۔وفد کا کہنا تھا کہ نان فارمل سکولزانتظامیہ سے ہر تعاون کیلئے تیارہیں۔سرونگ سکولز کے صدرمیاں رضا الرحمان نے کہا کہ وسائل سے محروم طبقات کو تعلیم کے ذریعہ ہی غربت سے نکالا جاسکتا ہے۔ناں فارمل سکولز میں زیرتعلیم بچے بھی ہمارے ہی بچے ہیں ۔سلمان مقصود کا کہنا تھا کہ محروم طبقات کو خط غربت سے اوپر لانا اور فروغ تعلیم ہی وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔۔چیئرمین اکرام خان اور قاضی نعیم نے بھی پنجاب حکومت کی علم دوست کوششوں کو سراہا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...