اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں سرکاری ملازمین کی ضروریات اور مسائل کا پورا ادراک ہے، اپوزیشن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر مسئلے کو ہوا دے اور معاملات کو سلجھانے کی بجائے ان میں مزید بگاڑ پیدا کرے۔اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دھرنا اس وقت دیا جاتا ہے جب آپ کی شنوائی نہ ہو رہی ہو۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سرکاری ملازمین کی ضروریات اور مسائل کا پورا ادراک ہے،ہمیں سرکاری ملازمین کی اہمیت کا بخوبی علم ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں علم ہے کہ مہنگائی میں اضافہ کے سبب سرکاری ملازمین بھی تکلیف کا شکار ہیں،ہمیں اس کیلئے راستہ نکالنا ہے اس کیلئے ہم نے کچھ وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میری سرکاری ملازمین سے بھی گذارش ہے کہ ان کا احتجاج ریکارڈ ہو چکا ہے اب وہ اپنے نمائندے نامزد کریں اور گفت و شنید کے ذریعے معاملات کا حل نکالیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر مسئلے کو ہوا دے اور معاملات کو سلجھانے کی بجائے ان میں مزید بگاڑ پیدا کرے،میری رائے میں سرکاری ملازمین کی اپنی تنظیمیں ہیں وہ اپنا موقف بہتر انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہیں اپوزیشن کے سہارے کی ضرورت نہیں،میری رائے میں ہمیں مسئلے کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ خزانہ کو وسائل کی طرف بھی دیکھنا ہے جس کا بوجھ بالآخر عوام پر آئے گا،ہمیں اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات کو سلجھانا ہے۔
مقبول خبریں
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...