اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات کے لیئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔۔انتخابی پروگرام کے مطابق امیدواران کاغذات نامزدگی 12اور 13فروری 2021کوریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ریٹرننگ افسران تعینات کر دئیے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں ظفر اقبال حسین، سپیشل سیکرٹری، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، اسلام آباد ،صوبہ پنجاب میں غلام اسرار خان، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور، آفس 10کورٹ سٹریٹ، لاہور ،صوبہ سندھ میںاعجاز انور چوہان، صوبائی الیکشن کمشنرسندھ کراچی، آفس بلاک نمبر44-A،شاہراہ عراق صدر کراچی،صوبہ خیبرپختونخواہ میںشریف اللہ، صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخواہ،پشاور، آفس پشاور گالف کلب ،گیٹ نمبر2 شامی روڈ پشاور کینٹ۔صوبہ بلوچستان میںمحمد رازق، صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان، کوئٹہ، آفس برگنزہ ویلاز، سٹریٹ نمبر1نزد زرگون روڈ، کوئٹہ تعینات کئے گئے ہیں ۔نامزد امیدواروں کی فہرست 14فروری 2021کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15تا 16 فروری2021ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہو گی۔جانچ پڑتا ل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسران کی جانب سے درست قرار دیئے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مستردکئے جانے کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی حتمی تاریخ 18 فروری2021 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2021 مقرر ہے۔ ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21فروری کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 22 فروری 2021مقرر ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرستیں 23 فروری 2021کو آویزاں کی جائیں گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد کوئی بھی امیدوار 2مارچ2021دن بارہ بجے تک مقابلے سے دستبردار ہو سکے گا۔ سینیٹ کے انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ 2021کو ہو گی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ اپنے نامزدامیدواروں کو باضابطہ پارٹی سر ٹیفکیٹ جاری کر دیں تا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ مطلوبہ سر ٹیفکیٹ امیدواروں کی جانب سے منسلک کیا جا سکے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...