پاکستان میں کورونا سے مزید 57افراد جاںبحق ،1502نئے کیسز رپورٹ

0
272

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کوروناوائرس سے مزید 57افراد انتقال کر گئے اور 1502نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37452ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1502افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 57افراد انتقال کر گئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12185 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5لاکھ 59093 تک جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 30225 ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1732 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 16683 ہو گئی ۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 252296ہوگئی ہے جبکہ 4171افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 162391ہے اور 4982افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18898اور ہلاکتیں 197 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68972اور 1976ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9334افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 276افراد انتقال کرگئے۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4923اور 102افراد انتقال کرچکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42279 ہے اور اب تک 481مریض انتقال کر چکے ہیں۔