ٹرمپ پر ٹوئٹر کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند، سابق صدر کو کمپنی کا سخت پیغام

0
246

واشنگٹن (این این آئی)ٹوئٹر نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیئے۔ٹوئٹرکی جانب سے ٹرمپ کو واضح اور سخت پیغام دیا گیا ہیکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر دوبارہ بھی صدر منتخب ہوگئے توانہیں ٹوئٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے دوسرے دن ایوان نمائندگان کے ممبران نے دلائل دیئے۔ٹرمپ کے مواخذے میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے اور امیوں کو تشدد پر اکسانے کے بیانات اور نئی ویڈیوز پیش کی گئیں۔واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے وقت سابق امریکی صدر نے تشدد کی حوصلہ افزائی کی تھی جس پر ٹوئٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ان پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس معطل کردیئے۔