اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پی ڈی ایم اور تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ الحمد اللہ گریڈ ایک سے انیس تک کے مرکزی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے پچیس فیصد اضافہ کردیا گیاہے ، صوبائی حکومت کو بھی ہدایت کی ہے کہ ہماری ہدایت پر عمل کی کوشش کریں ۔انہوں نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹرز کے ساتھ بھی معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں، ٹی ایل پی کیساتھ بھی معاملہ طے پاگیاہے ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پی ڈی ایم نے پوری کوشش کی وہ سرکاری ملازمین کو مشتعل کرسکے، پی ڈی ایم اس میں بری طرح ناکام رہی ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے نالہ لئی کے لئے بھی70 ارب روپے کے فنڈ جاری کرنے کا حکم دیاہے، نالہ لئی منصوبے کو دوسال میں مکمل کیاجائے گا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...