اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن شیڈول میں تبدیلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو تاریخ میں توسیع دینے سے انکار کے ایک دن بعد توسیع کا فیصلہ کس کے دبائو میں آکر کیا گیا ؟، الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت کیلئے سہولت کار بننے کیلئے کردار ادا کیا ہے،اقدامات سینیٹ انتخابات کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن شیڈول میں تبدیلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نیئر حسین بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ شکوک شبہات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو تاریخ میں توسیع کیلئے خط لکھالیکن الیکشن کمیشن نے تاریخ میں توسیع دینے سے انکار کردیا لیکن ایک روز بعد ہی تاریخ میں توسیع کردی گئی ۔نیئر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن بتائے کہ پیپلزپارٹی کو اگر انکار کیا گیا تو پھر کس کے دبائو میں آکر تاریخ میں توسیع کی گئی؟۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف امیدواران کے ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ نہیں کر سکی، اس لئے الیکشن کمیشن نے شیڈول میں تبدیلی کر کے حکمران جماعت کیلئے سہولت کار بننے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس قسم کے اقدامات سے سینیٹ انتخابات کو متنازعہ بنا رہی ہے۔نیئر بخاری نے کہاکہ پیپلزپارٹی اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار اور وضاحت کا مطالبہ کرتی ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...