اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔ جاری اعلامئے کے مطابق سینیٹ کے انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی اب 15 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اور 18 فروری کو ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہوگی۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مستردکئے جانے کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی حتمی تاریخ 20 فروری2021 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 23 فروری 2021 مقرر ہے۔ ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 فروری کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری 2021 مقرر ہے۔ سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ کے لیے پہلے سے مقرر کردہ تاریخ جو کہ 3 مارچ 2021 ہے اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہو گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ امیدواروں کی سہولت کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں کو وقت کی کمی کے باعث قانونی تقاضے پورنے کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...