اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کروائیں گے،اللہ نے کامیاب کیا تو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ جمہوری عمل میں ایک سے زیادہ لوگ مقابلہ کرتے ہیں اور پاکستان کے جمہوری عمل پر ہم سب کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ پاکستان کے تمام علاقوں کو اچھے انداز سے نمائندگی دیتا ہے، اور پاکستان کی عوام کی امنگیں پورا کرنا سیاست کا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 25 سال سے جدوجہد میں رہے کہ لوگوں کی معاشی صورتحال بہتر کریں، اللہ نے کامیاب کیا تو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی ہمارا الیکٹرول کالج ہوں گے، قومی اسمبلی کے ممبرز پی ٹی آئی کے امیداور کو کامیاب کریں گے۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...