اسلام آباد (این این آئی)حکومتی کوششوں کے باوجود مہنگائی کنٹرول نہ ہوسکی،ایک ہفتے کے دوران چینی، آٹا، چاول، دالیں اور کوکنگ آئل سمیت 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 93 روپے 59 پیسے ہو گئی۔گھی کی فی کلو قیمت ساڑھے 3 روپے اضافے کے بعد 291 روپے 65 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ 200 گرام سرخ مرچ میں 6 روپے 53 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 366 روپے 59 پیسے ہو گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق چکن کی فی کلو قیمت میں اوسط 11 روپے 47 پیسے اضافہ ریکارڈ ہوا اور چکن کی فی کلو قیمت 225 روپے تک پہنچ گئی جبکہ انڈے کی اوسط فی درجن قیمت میں 6 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا۔ اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا 24 روپے مہنگا ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال چنا 2 روپے، دال ماش ڈیڑھ روپے، دال مونگ ایک روپے مہنگی ہوئی۔ اس کے علاوہ چاول، دال مسور، مٹن، خشک دودھ اور نہانے کے صابن کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کمی ہوئی جبکہ آلو کی اوسط فی کلو قیمت روپے 47 پیسے، لہسن 2 روپے 70 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 34 روپے 20 پیسے سستا ہوا۔ایک ہفتے کے دوران ملک میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت اوسط فی 32 روپے 75 پیسے، آلو 37 روپے 48 پیسے، پیاز 38 روپے 19 پیسے اوسط فی کلو ہو گیا۔اعدادو شمار کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران دودھ، دہی اور نمک سمیت 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...