لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ ایک نا اہل اور نالائق شخص کوبچا نے کے لئے انصاف کے پورے نظام اور ججز کی عزت کو جھونکا جارہا ہے اوریہ عدلیہ کی عزت اورکریڈیبلٹی کے لئے اچھی چیز نہیں ہے ،ایسے شخص جسے گلی گلی محلے محلے القابات سے نوازاجارہا ہے ایسے شخص کو بچانے کے لئے عدلیہ اور عدل کاپورے نظام جھونکنا کوئی عقلمندی نہیں ، ویڈیو بنانے ،ریلیز کرنے ، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں تو یہ کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں،جب تمہیں ٹائمنگ سوٹ کرے تو چیئرمین سینیٹ کا پورا الیکشن چوری کرلواور جب تمہارے اراکین اسمبلی بھاگ رہے ہوں تو تمہیں ٹائمنگ یاد آ گئی ہے ، بندہ تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر قانون سازی نہیں ہوسکتی، جہاں جہاں عوام کی طاقت ہوگی وہاں (ن)لیگ کو شکست دینا ناممکن ہے،ہمیں علم ہے جو پارٹی کے خلاف غداری یا بے وفائی نہیں کرنا چاہتا، رابطے اوپر ہوتے ہیں جن کو ضرورت ہو وہ بیک ڈور رابطے کرتے ہیں۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ سے جو خبریں آرہی ہیں وہ بہت اچھی ہیں، وہاں شیر جیتے گا ،وہاں پر او رجہاں جہاں ووٹ کی طاقت استعمال ہو گی ،جہاں جہاں عوام کی طاقت ہو گی ووٹ ڈلے گا وہاں (ن) لیگ کوشکست دینا نا ممکن ہے اور(ن) لیگ جیتے گی ، حکمرانوںکو جیت نظر آرہی ہے تبھی عطا اللہ تارڑ والا واقعہ ہوا ،تبھی اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں ، ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ سب کچھ کرنے اور ہر ہتھکنڈا استعمال کرنے کے باوجود ان کو شکست ہوئی ہے ، ان اصلیت عوام کے سامنے کھل کر آگئی ہے ،یہ ہتھکنڈے استعمال کریں لیکن جب عوام فیصلہ کریں گے تویہ نا اہل ،ناالائق اورجعلی سلیکٹڈ کے حکومت کے خلاف او ر (ن) لیگ کے حق میں ہوگا۔ انہوںنے جسٹس فائز عیسی کو وزیر اعظم سے متعلق کیسز سننے سے روکنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو عمران خان کو بچانے کیلئے الفاظ استعمال ہوئے وہ سب نے سنے ہیں،نواز شریف بھی وزیر اعظم تھے ،ہم انصاف کے دو نظام کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں،لوگ ریمارکس کے فرق ،چہرے دیکھ رہے ہیں
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...