کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دیرینہ دوست شہباز شگری کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہباز بہت اچھے اور باصلاحیت انسان ہیں، جیسے ہی مصروفیات کم ہو جائیں گی ہم یقینی طور پر شادی کر لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ بڑی فلموں (طیفا ان ٹربل) میں کام سے انکار کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ اداکاری نہیں کروں گی، فی الحال ساری توجہ گلوکاری پر ہے۔ اگر گلوکاری کے شوق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی تو اداکاری بھی کروں گی۔ اردو، انگریزی، پنجابی، فرانسیسی، چینی اور کورین زبان میں بھی گلوکاری کر سکتی ہوں۔آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے گانے کا شوق ہے، گلوکاری میرا پروفیشن نہیں بلکہ مشغلہ اور شوق ہے۔ نامور گلوکار سجاد علی، علی ظفر، ساحر علی بگا اور عاطف اسلم کے ساتھ گلوکاری کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...