لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں، ویکسین جلد لگوائیں،امریکی ماہرین

0
337

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہو تو جلد سے جلد لگوائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی طبی ماہرین نے شہریوں کو سنی سنائی باتوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ماہرین کی آرا کے مطابق کورونا ویکیسن کے نہ شدید سائیڈ ایفیکٹس ہیں اور نہ ہی ویکسین بچوں کی پیدائش کے عمل کے لیے نقصان دہ ہے۔ماہرین نے کہا کہ ستر فیصد تک اثر کرنے والی ویکسین بھی کار آمد ہے۔امریکی ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو کم خطرناک نہ سمجھیں، مفروضوں سے دور رہیں۔