اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے چیف کمشنر نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی صدر، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او مارگلہ کے علاوہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار سے مدد لے گی جبکہ تھانہ مارگلہ اور رمنا میں اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیسزکی تفتیش کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف چند وکلاء نے پرتشد احتجاج کیا تھا۔مشتعل وکلاء نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلاک میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے تھے اور چیمبر کے باہر نعرے بازی بھی کی تھی۔مشتعل وکلاء کے حملے کے باعث چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ اپنے چیمبر میں محصور ہو گئے تھے جس کے بعد حملے میں ملوث 17 وکلاء کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے گئے تھے
مقبول خبریں
سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4...
اسلام آباد(این این آئی)سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک...
ایران نے جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی
تہران (این این آئی)ایران نے جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ...
وارنٹِ گرفتاری کافی نہیں، نیتن یاہو کو سزائے موت دی جائے، آیت اللہ خامنہ...
تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نیکہا کہ غزہ میں جارحیت کے مرتکب اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کافی...
ٹرمپ کا میکسیکو، کینیڈا، چین سے آئی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان
واشنگٹن (این این آئی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے...
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی توقع، 36 گھنٹوں میں اعلان...
واشنگٹن (این این آئی)اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، اور اس حوالے...