اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے بانی رہنما اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے پٹیشنر اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کروں گا، میں انصاف کیلئے انہی اداروں کے پاس جاسکتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ جب میں نے کیس کیا تو عمران خان اسٹے آرڈر کے پیچھے بھاگے، عمران خان 6 سال سے مقابلے سے بھاگ رہے ہیں۔اکبر ایس بابر کاکہنا تھا کہ ابھی تک کسی پی ٹی آئی کے بیرون ملک اکائونٹ کی تفصیل نہیں آئی، ہم نے6 کی نشاندہی کی ہے، تین سال سے اسکروٹنی کمیٹی آڈٹ کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں، میرے خلاف کیسز کئے گئے، جبکہ عمران خان کے ایک عزیز کی طرف سے پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے پیش کش کی گئی۔اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا کہ مجھے چیئرمین سینیٹ کیلئے بھی پیش کش کی گئی، میں نے ساری پیش کشیں مسترد کر دیں، میں ایک بڑے مقصد کیلئے نکلا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے اکبر ایس بابر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکبر ایس بابر سے کوئی رابطہ کیا گیا اور نہ ہی انہیں کسی عہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے بتایا کہ اکبر ایس بابر گزشتہ 8 سال سے پارٹی کو بلیک میل کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی پارٹی میں واپسی کا کوئی دروازہ کھلے مگر ایسا ہر گز ممکن نہیں،اکبر ایس بابر کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،وہ مسترد شدہ ٹولے کے ایماء پر تحریک انصاف کے خلاف سرگرم ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...