وزیر اعلی پنجاب بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کررہے ہیں’ فردوس عاشق اعوان

0
269

لاہور(این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کررہے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔سیاحت کے فروغ سے علاقے کی قسمت بدلے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سائٹ سیٹنگ بس سروس اور چولستان جیپ و بائیک ریلی سے سیاحتی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔فردوس عاشق اعوان لاچار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ٹولہ یونہی دربدر ٹکریں مارتا رہے گا لیکن ہم عوامی خدمت و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔