کرونا ویکسین کی نئی کھیپ سعودی عرب پہنچ گئی، وزیر صحت

0
261

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین کی متعدد اقسام کی نئی کھیپ مملکت میں پہنچ گئی ہے۔ کچھ بیرونی غیر ارادی اسباب کی بنا پر عارضی تعطل کے بعد بیرون ملک سے کرونا ویکسین کی بھاری مقدار منگوا لی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیر صحت نے ٹویٹرپرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ شہریوں کو وسیع پیمانے پر کرونا ویکسین فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے شہریوںپر زور دیا کہ وہ صحتی اپیپ کے ذریعے کرونا ویکسین لگوانے کے لیے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا ویکسین کی دوسری خوراک دینے اور صحتی ایپ کے ذریعے ویکسین لینے والے شہریوں کے لیے رجسٹریشن کی اجازت دی ہے۔ ایک بار کرونا ویکسین لگوانے والے شہری 18 فروری کے بعد دوسری خوراک کے لیے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ سعودی عرب کے مراکز صحت میں آنے والے دنوں میں وسیع پیمانے پر کرونا ویکسین کی فراہمی شروع کی جائے گی۔