کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگادی گئی

0
350

کراچی(این این آئی)کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو انسداد کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 3 سے 14 فروری تک 28029 ہیلتھ کیئر ورکرز کو انسداد کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی، سب سے زیادہ کراچی کے خالق دینا ہال میں 3652 اور اوجھا اسپتال میں 3075 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین دی گئی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق جناح اسپتال میں 1948جبکہ آغا خان اسپتال میں 1772 ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔قطراسپتال میں 2907، نیو کراچی اسپتال میں 864 اور لیاقت آباد اسپتال میں 1387 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق چلڈرن اسپتال میں 873، کورنگی 5 نمبر میں 2670 اور ملیر تھڈو نالو اسپتال میں 2115 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین دی گئی۔ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ لمس حیدرآباد میں 2859 اور شہید بینظیر آباد میں 3907 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔