کراچی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحرائے تھر میں جدار الحدید مشقوں کا معائنہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھور کے قریب صحرائے تھر میں جدار الحدید مشقوں کا معائنہ کیاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تھر کے علاقے میں جاری فوجی مشق جدار الحدید کا معائنہ کیا اور فارمیشنز کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھر کے صحرا میں جاری مشقوں کا مشاہدہ کرنے پہنچے تو کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم نے استقبال کیا۔آرمی چیف کو فیلڈ فارمیشن کی مشقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، آرمی چیف کومشقوں میں ڈرلزکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ زمانہ امن میں سخت تربیت اور آپریشنل تیاریاں ہی امن کی ضمانت ہوتی ہیں۔آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مشقوں میں شریک افسران اور جوانوں کے تربیتی معیار کو سراہا۔مشقوں میں دھول اڑاتے، اہداف کو نشانہ بناتے ٹینکس نے مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران ہتھیار اٹھائے پیش قدمی کرتے پاک وطن کے سپاہیوں نے بھی کارکردگی دکھائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں فارمیشنز کی صحرا میں آپریشنل تیاریوں کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور مشق میں شریک فوجی جوان گزشتہ دو ہفتوں سے سخت ماحول میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ جنگی مشقیں صحرائی علاقوں میں جنگی استعداد کار بڑھانے کیلئے کی جارہی ہیں۔جنگی مشقوں میں انفنٹری اور میکانائزڈ فورسز کے مربوط دستے شرکت کر رہے ہیں۔ یہ مشقیں 28 فروری تک جاری رہیں گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...