سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے یورپی اور افریقی پارلیمانوں کے من پسند ارکان کے ایک گروپ کے متوقع دورے کے خلاف کشمیریوںنے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے سرینگر اور دیگر ملحقہ علاقوں میںپوسٹرچسپاں کئے ہیں جن پر”جاگو ،جاگو، اقوام متحدہ اور یورپی یونین جاگ جائو”کے نعرے درج ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت یوتھ فورم جموں وکشمیر کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں ”ہم کیا چاہتے آزادی اور کشمیر عالمی برادری کی توجہ کا منتظر ہے ”کے نعرے بھی درج ہیں۔بعض پوسٹروں یہ بھی درج تھا کہ ”کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں متحد ہیںاوربھارتی ریاست نے ہمیں گھروں میں محصور کر رکھا ہے اور ہمیں خاموش کرانے کیلئے خوف و دہشت ، قتل عام ور گرفتاریوںکے علاوہ بصارت سے محروم کیا جارہا ہے ”۔کشمیریوں نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو قبول نہیں کیا ہے اور مقبوضہ علاقے کے دورے پر آنے والے یورپی اور افریقی ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی بولی بولنے سے گریز کریں اور غیر جانبدارانہ طورپر کشمیریوںکی ابتر حالت زاراور ان کے ساتھ ناانصافیوںکا نوٹس لیں۔ پوسٹروںپریہ بھی درج تھا کہ ”کشمیریوںکا واحد جرم یہ ہے کہ وہ اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری چاہتے ہیں”۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...