لاہور( این این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کوآصف زرداری نے ضمانت دی کہ آپ جیتیں گے، یوسف رضاگیلانی کوزیادہ ووٹ ملیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی نے پہلے فیصلہ کیا تھا سینیٹ الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ وہ سمجھتے تھے وہ ہار گئے توان کی سیاست کونقصان ہوگا، یوسف رضاگیلانی کوآصف زرداری نے ضمانت دی کہ آپ جیتیں گے ان کو زیادہ ووٹ ملیں گے ،یوسف گیلانی نے کچھ سوچ کرہی سینیٹ میں حصہ لینے کابڑافیصلہ کیاہوگا انہیں جیت نظرآئی ہوگی اسی لیے کاغذات جمع کرائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دھکا اسٹارٹ ہے ،دھکا لگانے والے پیچھے ہٹ گئے ہیں، دھکا اسٹارٹ بس رک گئی، دھکا لگانے والے کہتے ہیں اب بس خود چلا ئو۔نبیل گبول نے کہا کہ ایسے کئی حکومتی ایم پی ایزہیں جوپارٹی قیادت سے ناراض ہیں سینیٹ الیکشن میں ہم حکومت کوسندھ میں بھی سرپرائزدیں گے، نوازشریف کو شبلی فراز اپنا اثاثہ ظاہر کر چکے ہیں ایسے اثاثے چاہئیں توپی ڈی ایم میں اوربھی شامل ہیں ،میں بلوچستان میں ہوں اس کامطلب یہ نہیں کسی کی بولی لگانے آیاہوں۔ا نہوں نے کہا کہ شو آف ہینڈکامطالبہ کرنے والوںکوبھی کسی نے ہاتھ دکھا دیا ہے، میں بھی کہتاہوں خفیہ ووٹنگ نہیں ہونی چاہیے ،چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی شوآف ہینڈ سے ہونا چاہیے، سپریم کورٹ میں کیس چل رہاتھااورحکومت نے آرڈیننس جاری کردیا۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...