لندن (این این آئی) طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار ہونے پر سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان نے کئی معصوم افراد اورمیرے اوپر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔انہوں نے لکھا کہ وہ اب سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ملالہ یوسف زئی ٹوئٹر پر احسان اللہ احسان نامی ایک اکائونٹ کا حوالہ دے رہی تھیں، جس میں انہیں مخاطب کرکے کہا گیا تھا کہ ملالہ جی! آپ جلد اپنے پہلے گھر تشریف لائیے، آپ اور آپ کے والد صاحب کے ساتھ ابھی بہت سارا حساب باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جب برطانیہ آئی تو میرے لیے یہ ثقافت بالکل نئی تھی اور میں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی کہ یہاں کی موسیقی اور فنون لطیفہ میں کیا چیز مجھے اچھی لگتی ہے کیا نہیں۔
مقبول خبریں
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...