ٹرمپ نے آزمائشی دوا کو کورونا کا علاج قرار دیدیا

0
347

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے علاج کیلئے کورونا کی دوا خود تجویز کرنیکا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ دوا تمام امریکیوں کے لیے مفت دستیاب ہو۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب وہ کورونا کے باعث اسپتال میں داخل تھے تو ڈاکٹروں نے مختلف دوائیں تجویز کیں جن میں ری جینرون کی آزمائشی دوا بھی شامل تھی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ خدا کا کرم ہے کہ مجھے کورونا ہوا اور میں نے یہ دوا لی، میں نے اس دوا سے متعلق سنا تھا، میں نے کہا کہ مجھے یہ دوا لینے دیں، یہ میری تجویز تھی اور اس دوا سے مجھے بہت جلد فائدہ ہوا اور میں نے بہتری محسوس کی، میں کہتا ہوں یہی کورونا کا علاج ہے