اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تمام ہیلتھ ورکرز کو اپنے متعلقہ علاقوں اور مراکز میں خود کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹر کروانے کی ہدایت کی ہے۔این سی او سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کووِڈ 19 کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہماری ترجیح ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی تا کہ اسی جذبے کے ساتھ قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے کام کرسکیں۔این سی او سی نے ملک کے مختلف حصوں میں اب تک ویکسین لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کے اعداد و شمار بھی جاری کیے جس کے مطابق سندھ میں32 ہزار 860،پنجاب میں 15 ہزار 494،خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 639،گلگت بلتستان میں ایک ہزار 13،آزاد کشمیر میں 651،اسلام آباد میں 859 اور بلوچستان میں 252ہیلتھ ورکز کو ویکسین لگائی گئی ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...