اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مارچ میں اسلام آباد میں پاکستان اور مصر کے مابین اعلیٰ سطحی سیاسی کمیشن مشاورتی اجلاس ہوگا ،اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہمارے جوائنٹ چیف آف سٹاف مصر جائیں گے اور ہمارے دفاعی تعلقات کو آگے بڑھائیں گے،مصر کے وزیر خارجہ انشاء اللہ ماہ رمضان کے بعد پاکستان تشریف لائیں گے اور میرے ہمراہ مشترکہ وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے،معاشی سفارت کاری کے حوالے سے پاکستان اور مصر کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے مصر کی معروف کمپنی السویدی گروپ کا ایک بڑا وفد بہت جلد پاکستان آئے گا ،بھارت ایک طرف جمہوری دعوے کرتاہے،دوسری طرف سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین مارے مارے پھررہے ہیں۔مصر اور علاقائی صورتحال پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کے وزیر خارجہ کا دورہ مصر 9 سال کے بعد ہو رہا ہے ،مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ گذشتہ دس برس سے پاکستان اور مصر کے تعلقات جو تعطل کا شکار تھے وہ ازسر نو بحال ہو چکے ہیں،میری گزشتہ روز مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کیساتھ بہت اچھی نشست ہوئی، انہوں نے پاکستان کیلئے گرانقدر جذبات کا اظہار کیا انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو سراہا،مصری صدر نے مسلم امہ کے حوالے سے اپنے وژن کا اظہار کیا اور میں نے علاقائی اور خطے کی صورتحال ان کے سامنے رکھی۔ انہوںنے کہاکہ میری مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے،اس ملاقات میں ہم نے مشاورت کے ساتھ آئندہ کیلئے ایک جامع روڈ میپ”ترتیب دیا ہے،اس دورہ کے بعد مارچ میں انشاء اللہ اسلام آباد میں پاکستان اور مصر کے مابین اعلیٰ سطحی سیاسی کمیشن مشاورتی اجلاس ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہمارے جوائنٹ چیف آف سٹاف مصر جائیں گے اور ہمارے دفاعی تعلقات کو آگے بڑھائیں گے،مصر کے وزیر خارجہ انشاء اللہ ماہ رمضان کے بعد پاکستان تشریف لائیں گے اور میرے ہمراہ مشترکہ وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے،مئی ،جون میں منعقد ہونیوالی ہوابازی کی مشقوں میں پاکستان کو مدعو کیا گیا ہے انشاء اللہ پاکستان ان مشقوں میں شریک ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ میری مصری وزیر خارجہ سے ملاقات کے نتیجے میں کافی اچھی پیش رفت ہوئی ہے،میں نے پاکستان کی انگیج افریقہ پالیسی سے آگاہ کیا ،پاکستان کی ترسیلات میں اضافے کے بارے میں بھی آگاہ کیا،ہمیں اقوام متحدہ کی سطح پر مصر کی معاونت درکار تھی اس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کیا ہے،دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے ، روابط کے فروغ اور مشترکہ روڈ میپ پر ہمارا اتفاق ہوا ہے
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...