نیویارک (این این آئی)دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ 8 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 52 ہزار 582 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 57 لاکھ 77 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 26 لاکھ 5 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5 لاکھ 5 ہزار 309 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 85 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 123 اور ایک کروڑ 9 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 610 اور 1 کروڑ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 41 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 81 ہزار 926 ہے۔برطانیہ میں 40 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 19 ہزار 387 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 35 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 83 ہزار 393 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 31 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 66 ہزار 706 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 27 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 94 ہزار 887 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...