نئی دہلی(این این آئی)(بھارتی کسانوں کا ریل روکو کے نام سے احتجاج کامیاب ہو گیا، کئی ریاستوں میں ایک بھی ٹرین نہ چلی۔ کسان رہنمائوں نے کہا ہے کہ ووٹ عوام نے دیئے، مودی کام کارپوریٹ کمپنیوں کے لیے کر رہا ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے۔میڈیارپورٹس کیے مطابق پورے بھارت میں کسانوں نے ریل گاڑیاں روک کر مظاہرے کئے، ہریانا کے شہر روہتک میں کسان خاتون احتجاجا چلتی ٹرین کے آگے لیٹ گئی، خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔ کسان رہنماں کا کہنا ہے جمہوریت عوام سے چلتی ہے، کارپوریٹ گھرانوں سے نہیں۔مظاہرین نے متنازع قوانین کے خلاف تحریک آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار جتنی رکاوٹیں کھڑی کرے گی، احتجاج اتنا ہی تیز ہو گا۔خواتین کی بھی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی اور کالے قوانین کے خلاف نعرے لگائے، ٹرین مسافروں نے بھی کاشتکاروں کا ساتھ دیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...