بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیاں میں تین کشمیری نوجوان شہید

0
376

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعتہ المبارک کے روز ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے Badigamمیں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ادھر بھارتی فوجیوںنے پلوامہ اور بڈگام کے اضلاع کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے دن بھی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی جاری رکھی ۔دریں اثناء ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں ایک حملے میں ایک اسپیشل پولیس افسر ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔