لاہور(این این آئی)پاسپورٹ حکام نے مختلف کیٹیگریزکے پاسپورٹ کی فیس میں5 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا فوری اطلاق ہوگیا ہے۔ ملک بھر سمیت بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر میں بھی فیس میں کمی کا اطلاق ہوگا۔پانچ سال والے ارجنٹ100صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس12ہزار روپے اور نارمل فیس6ہزار روپے ہوگی۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس9ہزار روپے جبکہ نارمل فیس5ہزار500ہزار روپے کردی گئی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس5ہزار اور نارمل فیس3ہزار روپے ہے۔دس سال والے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 18 ہزار روپے اور نارمل فیس9 ہزارروپے ہوگی۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس13ہزار500 روپے اور نارمل فیس8ہزار2سو 50 روپے ہوگی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس7 ہزار500 روپے اور نارمل فیس4ہزار500 روپے ہوگی۔پاسپورٹ کی فیس میں کمی کا اطلاق17فروری کے بعد ہوا ہے اور جن لوگوں نے17فروری سے قبل فیس کروائی تھی انہیں کسی قسم کا کوئی ری فنڈ یا فیس ارجسٹ نہیں کی جائے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...