اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نوشہرہ کے عوام مہنگائی کرنے والے ظالموں سے آج ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ عوام آٹا، چینی، بجلی، گیس چوروں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں ۔انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ سے پاکستان میں ووٹ چوری کرنے والوں کو نکال باہر کریں ،مقتولین کے لواحقین کو بلیک میلر کہنے اور عوام پر آنسو گیس ٹیسٹ کرنے والوں سے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں،جس طرح مہنگائی کرکے عوام کو ستایا گیا، اب عوام ظالم حکمرانوں سے ووٹ سے بدلہ لیں ،انتظامیہ کو بھی خبردار کرتی ہوں کہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش نہ کرے ،انتظامیہ نے جعلی حکمرانوں کی غلامی اپنائی تو عوام کے غیض وغضب کا انہیں بھی نشانہ بننے پڑے گا ۔ انہوںنے کہاکہ عوام ووٹ کی طاقت سے جعلی حکمرانوں کو اقتدار سے نکال باہر کریں ،ووٹ چور حکمرانوں نے وعدے بھلائے، عوام انہیں بھلا دیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...