اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ڈسکہ فائرنگ واقعہ میں کارکنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ثبوت ہے کہ (ن) لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لیگی جھتوں نے پولنگ سٹیشنز کو یرغمال بنا کر ووٹ کی عزت کو تار تار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں شفافیت جبکہ اپوزیشن خرید وفروخت اور پیسے کی سیاست کا تسلسل چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، دعا ہے کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...