پہلی دفعہ پولنگ سٹیشنز کا عملہ لا پتہ کردیا گیا، مریم اورنگزیب

0
300

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ دھند کو وجہ بنا کر ڈسکہ NA 75 کے حتمی نتیجہ میں دانستہ تاخیر قابل مذمت اور شرمناک ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تاریخ میں پہلی دفعہ صرف ووٹ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دھند کو وجہ بنا کر ڈسکہ NA 75 کے حتمی نتیجہ میں دانستہ تاخیر قابل مذمت اور شرمناک ہے ۔انہوںنے کہاکہ تمام دن حکومتی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے پولنگ کے عمل کو روکنے کی کوشش جاری رہی ،سارا دن پولنگ سٹیشنز پہ حکومتی بد معاشی کے مناظر عوام نے دیکھے۔ انہوںنے کہاکہ سارا دن ناکامی کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ پولنگ سٹیشنز کا عملہ لا پتہ کردیا گیا،پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوگئے،الیکشن کمیشن کا اپنا پولنگ کا عملہ الیکشن کمیشن کی پہنچ سے دور ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کے لئے پورے کے پورے الیکشن کمیشن پہ ڈاکہ ڈالا گیا،الیکشن کمیشن بے بس، ریٹرننگ افسران یرغمال، کیا شفاف الیکشن ہے؟ واہ،عمران صاحب نے بری طرح ہارنے پر الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروایا ہے،اب یہ جیت اللہ تعالیٰ کے بعد کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروانا اِس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت چکی ہے،اگر کسی قسم کی گھٹیا حرکت کی جائے گی تو نتائج کے زمہ دار عمران صاحب ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے عملے کی چوری کی ایف آئی آر عمران خان اور بزدار صاحب پہ کٹنی چاہئے،پوری کی پوری ریاست عوام کے ووٹ چوری میں ملوث ہو تو عوام پہ عذاب ہی آتا ہے؟،آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی اور ووٹ چوروں نے الیکشن کمیشن کے عملے کو بھی چوری کر لیا،ریاست ووٹ چوری میں مصروف ہے، یہ قومی بدقسمتی ہے،جو بھی کر لیں ، فتح مسلم لیگ (ن) کی ہو گی، انشاء اللہ