اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور سری لنکا کے کامرس سیکرٹریز کی سطح کے مذاکرات میں جوائنٹ ورکنگ گروپس کے فورم کو دوبارہ فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ہفتہ کو پاکستانی وفد کی قیادت وزارت تجارت کے خصوصی سیکرٹری ڈاکٹر محمد سہیل نے کی ،سری لنکن سیکرٹری تجارت جے ایم بھدرانی جے وردھانہ نے سری لنکا کی نمائندگی کی،مذاکرات میں تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور تجارت کو درپیش مسائل کے حل پر زور دیا گیا ،باہمی تعاون اور سہولت سے تجارت کے فروغ کے امکانات کا جائزہ کیا گیا ،دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا عزم کے اظہار کیا گیا ،جوائنٹ ورکنگ گروپس کے فورم کو دوبارہ فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ،رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران جے ڈبلیو جی کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،آزاد تجارتی معاہدے کی بھرپور صلاحیت سے استفادے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...