پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد اضافہ

0
29

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 21 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت ہے۔ کاروباری حلقوں نے اس مثبت رجحان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور بجٹ کے بعد مارکیٹ میں بہتری کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔